صوبہ سندھ متاثرین کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہے جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد (413) ہے، پنجاب میں (323)، خیبر پختونخوا میں (121)، بلوچستان میں (119)، گلگت بلتستان میں (81)، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں( 20) جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین کی تعداد ایک ہے۔
خیبر پختونخوا میں تین، پنجاب میں دو جبکہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا میں مبتلا 20 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


0 Comments