(Federal Government)اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت میں ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

بدھ کو نصف شب اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ ’تبلیغی اجتماع لاہور سے آنے والے ایک اور صاحب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کا گھر شہزاد ٹاؤن میں ہے۔ علاقے کو رات کے اس پہر ہم سیل کر رہے ہیں۔۔۔ گردونواح کے لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں۔


اسلام آباد: تبلیغی اجتماع سے آنے والے ایک اور شخص میں وائرس کی تصدیق