Ingredients - اجزاء
میدہ تین چوتھائی پیالیسادہ آٹا آدھی پیالی
نمک ایک چٹکی
براؤن شوگر آدھی پیالی
خشک دودھ کا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
بادام پستے آدھی پیالی
کوکنگ آئل حسب ضرورت
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
آٹا اور میدہ ملا کر تسلے میں ڈالیں اور اس میں نمک ،دودھ کا پاؤڈر، براؤن شوگر اور باریک پسے ہوئے بادام پستے ڈال کر ملائیں۔
پھر اس میں کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اسے تھوڑا تھوڑا سادہ پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں۔
ململ کے کپڑئے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھیں پھر چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان ٹکیوں کو ہلکی آنچ پر سنہری فرائی کرلیں۔
![]() |
| میٹھی ٹکیاں بنانے کی ترکیب |


0 Comments