(25 مارچ 2020) افغان دارالحکومت ميں سکھوں کے گردوارے پر حملے میں پچیس افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آريان نے کہا کہ سیکيورٹی آپريشن اب ختم ہوچکا ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق يہ کارروائی ايک تنہا حملہ آور نے کی۔ اس سے پہلے حملہ آور نے قريب ڈيڑھ سو افراد کو چند گھنٹوں کیلئے يرغمال بنا ليا تھا۔ انسداد دہشتگردی کے اس آپريشن ميں افغان سیکيورٹی دستوں کو غير ملکی افواج کی مدد بھی حاصل تھی


0 Comments